جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

فیٹی لیور کے مریضوں میں قبل از وقت موت کا خطرہ کن 3 بیماریوں کے باعث بڑھ جاتا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

20 ستمبر, 2025 12:56

حالیہ طبی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فیٹی لیور کے مریض اگر بلند فشار خون (بلڈ پریشر)، ذیابطیس یا ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی کمی کا شکار ہوں تو ان میں قبل از وقت موت کا خطرہ نمایاں طور پر بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق فیٹی لیور کے مریضوں میں سب سے زیادہ خطرناک بیماری ہائی بلڈ پریشر ہے، جو ان کی موت کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔ اس کے مقابلے میں ذیابطیس یا پری-ذیابطیس ہونے کی صورت میں موت کا امکان 25 فیصد اور ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی کمی کی صورت میں 15 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے مرکزی مصنف ڈاکٹر میتھیو ڈیوکووچ کا کہنا ہے کہ ماضی میں خیال کیا جاتا تھا کہ ذیابطیس سب سے مہلک بیماری ہے، مگر تحقیق نے ثابت کیا کہ بلند فشار خون فیٹی لیور کے مریضوں کے لیے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔

عالمی سطح پر ایک تہائی سے زائد آبادی فیٹی لیور یا میٹابولک ڈس فنکشن ایسوسی ایٹڈ اسٹیٹوٹک لیور ڈیزیز (MASLD) کا شکار ہے، جو جگر میں چربی جمع ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ یہ بیماری عموماً موٹاپے، ہائی بلڈ پریشر، ذیابطیس، بلند شوگر لیول اور ایچ ڈی ایل کولیسٹرول کی کمی سے منسلک ہوتی ہے، جو آخرکار جگر کو مستقل نقصان پہنچا سکتی ہے۔

تحقیق میں امریکی ماہرین نے 1988 سے 2018 کے دوران 22 ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جو نیشنل ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن ایگزامینیشن سروے کا حصہ تھے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ اگر مریض کو فیٹی لیور کے ساتھ ایک اور بیماری ہو تو موت کا خطرہ 40 فیصد تک بڑھ جاتا ہے، دو بیماریوں کے ساتھ یہ خطرہ 66 فیصد، تین بیماریوں کے ساتھ 80 فیصد اور چار یا اس سے زائد بیماریوں کے ساتھ خطرہ دوگنا سے بھی زیادہ ہو جاتا ہے۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ جس شخص کا باڈی ماس انڈیکس (BMI) جتنا زیادہ ہوگا، اس کے قبل از وقت موت کا امکان بھی اتنا ہی بڑھ جائے گا۔

تحقیق کی شریک مصنف ڈاکٹر نورہ ٹیرالٹ کا کہنا ہے کہ ان نتائج سے معالجین کو فیٹی لیور کے مریضوں کی بہتر نگہداشت کے لیے اہم رہنمائی ملے گی، اور وہ علاج کے دوران ان خطرناک عوامل پر بھرپور توجہ دے سکیں گے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔