جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ہوشیار خبردار! بخار اور جسم درد کی یہ ادویات ہرگز استعمال نہ کریں

22 ستمبر, 2025 10:32

ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بخار، جسم درد، امراض نسواں، انزائٹی کی جعلی ادویات پکڑلیں۔

ڈرگ کنٹرول ڈائریکٹوریٹ نے جعلی ادویات کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ملک بھر کی مختلف میڈیسن مارکیٹس سے بخار، جسم درد، امراضِ نسواں اور انزائٹی کے علاج میں استعمال ہونے والی جعلی ادویات کے تین بیچز برآمد کر لیے ہیں۔

 ڈریپ کی جانب سے جاری کردہ ریپڈ الرٹ کے مطابق ڈرگ ٹیسٹنگ لیب میں بھیجی گئی ان ادویات کے نمونوں میں دوا کے مؤثر اجزا (سالٹس) کی عدم موجودگی ثابت ہوئی ہے، جس کے بعد انہیں ڈرگ ایکٹ 1976 کے سیکشن 3 کے تحت جعلی قرار دے دیا گیا ہے۔

جعلی ادویات پر درج لیبلز میں مقامی فارما کمپنیز کے پتے شامل ہیں جن میں کراچی، لاہور اور قصور کی کمپنیز کا نام استعمال کیا گیا ہے۔ ریپڈ الرٹ کے مطابق پنجاب کی مارکیٹس سے انزائٹی کے علاج کے لیے استعمال ہونے والا "ڈیزیلیو 2 ایم ایل” انجکشن کا بیچ نمبر DZ44 جعلی نکلا ہے۔ اس کے علاوہ امراضِ نسواں کی دوا "ایفاسٹون ٹیبلٹ” کا بیچ نمبر 41160 اور بخار و جسم درد کے لیے استعمال ہونے والا "پیراکیئر سیرپ” کا بیچ نمبر PE042 بھی جعلی پایا گیا ہے۔

ڈریپ کا کہنا ہے کہ یہ ادویات غیر قانونی طور پر تیار کی گئیں اور بغیر کسی رجسٹریشن یا اجازت کے مارکیٹ میں فروخت کے لیے سپلائی کی گئیں۔ لیبارٹری ٹیسٹنگ کے دوران ان میں دوا سازی میں استعمال ہونے والے خام مال کی بھی تصدیق نہیں ہو سکی، جس کے باعث ان ادویات کی افادیت مشکوک اور استعمال انسانی جان کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسی مشتبہ ادویات کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں تاکہ ان کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔ ڈریپ کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔