اچھی اور صحت مند زندگی کیلئے ناشتہ کرنے کا بہترین وقت کون سا ہے؟ جانیے

What Is the Best Time to Have Breakfast for a Healthy and Good Life? Find Out
ستمبر 2025 کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ صبح دیر سے ناشتہ کرنے والے افراد کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور ان میں قبل از وقت موت کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
تحقیق میں شامل برطانوی ماہرین نے بتایا کہ ناشتے میں ہر گھنٹے کی تاخیر سے قبل از وقت موت کا خطرہ 8 سے 11 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ تاہم، ناشتے کا وقت معمر افراد میں صحت کے مسائل کے خطرے کی نشاندہی کر سکتا ہے اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ ناشتے کے وقت اور لمبی عمر کے تعلق کو بہتر طور پر سمجھا جا سکے۔
تحقیق میں جینز، بیماری، نیند کے مسائل اور ناشتے کی تیاری میں سستی کو ناشتے کے وقت میں تبدیلی کے اہم عوامل قرار دیا گیا ہے۔ الباما یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف میڈیسن رابرٹ مینکووسکی نے وضاحت کی کہ تحقیق میں یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دیر سے ناشتہ کرنا خطرے کی اصل وجہ ہے یا عمر رسیدگی کا ایک ضمنی اثر۔
ماہرین صحت کا مشورہ ہے کہ بیدار ہونے کے ایک سے دو گھنٹے کے اندر ناشتہ کرنا بہتر ہے تاکہ جسم کو دن بھر کے لیے توانائی مہیا کی جا سکے۔ اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈائیٹٹکس کی ترجمان ڈاکٹر اینجل پلانیلز نے بتایا کہ جلد ناشتہ کرنے سے میٹابولک توازن بہتر ہوتا ہے، بلڈ شوگر مستحکم رہتی ہے اور جسمانی گھڑی کے افعال درست ہوتے ہیں۔
تحقیقی رپورٹس کے مطابق جلد ناشتہ کرنے سے بلڈ گلوکوز کی سطح بہتر ہوتی ہے اور جی ایل پی 1 ہارمون کا کھانے کے بعد ردعمل بڑھتا ہے، جو کہ بھوک کو کنٹرول کرنے اور ہاضمے کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
ناشتے کے وقت کا تسلسل بھی صحت کے لیے نہایت اہم ہے۔ کیلیفورنیا یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر میتھیو لانڈرے کے مطابق روزانہ ایک ہی وقت ناشتہ کرنے سے جسمانی وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور اندرونی جسمانی گھڑی درست رہتی ہے، جس سے توجہ مرکوز رکھنے، ذیابیطس، بلڈ پریشر اور دماغی امراض کے خطرات کم ہوتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صبح بیدار ہوتے ہی ناشتہ کرنا مشکل لگے تو 60 سے 90 منٹ کا وقفہ دیں اور اس دوران جسم کو بیدار ہونے کا وقت دیں تاکہ دو گھنٹے کے اندر ناشتہ مکمل کیا جا سکے۔ بیداری کے فوراً بعد بھوک محسوس نہ ہونا نارمل ہے، مگر زیادہ دیر تک کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے۔
یہ تحقیق طبی جریدوں میں شائع ہوئی ہے اور قارئین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنی صحت سے متعلق فیصلے کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.