جمعہ، 10-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

کیا آپ بھی پلاسٹک کی بوتل سے پانی پیتے ہیں؟ تو یہ خبر ضرور پڑھیں، ورنہ!!!

07 اکتوبر, 2025 14:01

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ پلاسٹک کی بوتلوں سے پانی پینا انسانی صحت کے لیے سنگین خطرات کا باعث بن سکتا ہے۔

 ایک حالیہ تحقیق کے مطابق پلاسٹک میں موجود مائیکرو پلاسٹک ذرات انسانی جسم میں داخل ہو کر مختلف بیماریوں کو جنم دے سکتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق عام افراد سالانہ 39 ہزار سے 50 ہزار تک مائیکرو پلاسٹک ذرات نگل لیتے ہیں، جبکہ وہ افراد جو پلاسٹک کی بوتلوں کا پانی باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں، ان کے جسم میں یہ تعداد 90 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ یہ ذرات اتنے باریک ہوتے ہیں کہ انسانی آنکھ انہیں دیکھنے سے قاصر ہوتی ہے۔ ان کا سائز ایک مائیکرون سے لے کر 5 ملی میٹر تک ہو سکتا ہے، جبکہ نینو پلاسٹک اس سے بھی زیادہ باریک ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق پلاسٹک کی بوتلیں عموماً کم معیار کے مواد سے تیار کی جاتی ہیں، جو سورج کی روشنی یا درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعث مائیکرو پلاسٹک ذرات کو پانی میں شامل کر دیتی ہیں۔

صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ذرات خون کے ذریعے جسم کے مختلف اعضاء تک پہنچ سکتے ہیں، اور ان سے دائمی سوزش، ہارمونز میں عدم توازن، تولیدی مسائل، اعصابی کمزوری اور حتیٰ کہ کینسر جیسے مہلک امراض کا خطرہ بھی بڑھ سکتا ہے۔

 انہوں نے زور دیا کہ مائیکرو پلاسٹک کے طویل المدتی اثرات پر مزید سائنسی تحقیق کی ضرورت ہے، کیونکہ ابھی تک ان کے نقصانات کو مکمل طور پر نہیں سمجھا جا سکا۔

ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ پلاسٹک کی بوتلوں کا استعمال صرف ہنگامی یا محدود حالات میں کیا جائے، جبکہ روزمرہ زندگی میں شیشے یا اسٹیل کی بوتلوں کا استعمال صحت کے لیے زیادہ محفوظ متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔