مردوں کے مقابلے میں خواتین میں ڈپریشن زیادہ عام کیوں ہوتا ہے؟ وجہ سامنے آگئی

Why Is Depression More Common in Women Compared to Men? The Reason Revealed
ڈپریشن ایک ایسا مرض ہے جو موجودہ دور میں ہر عمر کے افراد کو متاثر کر رہا ہے اور اس کے شکار افراد کو دماغی کے ساتھ ساتھ جسمانی مسائل کا بھی سامنا ہوتا ہے۔
تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ خواتین میں ڈپریشن کا جینیاتی خطرہ مردوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے، جس کی وجہ خواتین تک محدود مخصوص جینیاتی ورژنز ہیں۔ آسٹریلیا کے QIMR Berghofer میڈیکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی تحقیق کے مطابق خواتین میں 16 جینیاتی ورژنز ڈپریشن سے منسلک پائے گئے جبکہ مردوں میں یہ تعداد 8 تھی۔ اگرچہ دونوں صنفوں میں کئی جینز ڈپریشن سے جڑے ہوتے ہیں، لیکن خواتین میں اس دماغی مرض کا خطرہ مردوں کی نسبت دوگنا زیادہ ہے۔
محققین نے بتایا کہ ڈپریشن کی شدت اور نوعیت ہر فرد میں مختلف ہو سکتی ہے اور اب تک یہ سمجھنا مشکل رہا ہے کہ خواتین اور مردوں کو یہ مرض مختلف انداز میں کیوں متاثر کرتا ہے۔ تاہم نتائج میں کچھ حد تک محدودیت بھی موجود ہے کیونکہ مرد کم ہی ڈاکٹروں سے رجوع کرتے ہیں اور ماحولیاتی عوامل بھی اس بیماری میں کردار ادا کرتے ہیں۔
اس تحقیق میں آسٹریلیا، نیدرلینڈز، امریکہ اور برطانیہ کی پانچ تحقیقی رپورٹس کے ڈی این اے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد خواتین اور 64 ہزار سے زائد مرد ڈپریشن کا شکار تھے، جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد خواتین اور ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد مرد اس بیماری سے محفوظ تھے۔
تحقیق میں خواتین میں ڈپریشن اور میٹابولک اثرات جیسے جسمانی وزن کے درمیان مضبوط جینیاتی تعلق بھی دریافت کیا گیا، جس سے یہ وضاحت ممکن ہوئی کہ خواتین کو جسمانی وزن میں تبدیلیوں یا دیگر میٹابولک عوامل کی وجہ سے ڈپریشن کا زیادہ سامنا کیوں ہوتا ہے۔
ڈپریشن ایک پیچیدہ ذہنی بیماری ہے جس کے شکار افراد اکثر اداسی اور بے بسی محسوس کرتے ہیں، اور یہ محض دماغی مرض نہیں بلکہ جسمانی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.