جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

چائے ہڈیوں کے لیے مفید یا نہیں؟ ماہرین نے بتادیا

13 اکتوبر, 2025 11:41

ہڈیوں کی صحت کے حوالے سے ہمیشہ سے مختلف آراء موجود ہیں۔ اکثر کہا جاتا ہے کہ کیلشیئم سے بھرپور غذا اور ورزش ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں، جبکہ کیفین والے مشروبات جیسے چائے اور کافی سے پرہیز کرنا چاہیے۔ لیکن کیا واقعی چائے پینا ہڈیوں کو کمزور کرتا ہے؟

نئی تحقیقی رپورٹس نے اس سوال کا جواب دینے کی کوشش کی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چائے میں موجود کیفین کے نقصانات کو چائے کے دیگر حیاتیاتی اجزاء پورا کرتے ہیں۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چائے پینے سے جسم میں کیلشیئم کی سطح متاثر نہیں ہوتی اور نہ ہی ہڈیوں کی کثافت گھٹتی ہے۔

ماہرین کے مطابق چائے میں شامل ورم کش خصوصیات ہڈیوں کی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتی ہیں۔ خاص طور پر درمیانی عمر کی خواتین میں روزانہ ایک سے تین کپ سبز چائے پینا ہڈیوں کی مضبوطی میں مددگار ہوتا ہے۔

چائے اور ہڈیوں کی صحت کے تعلق پر کی گئی متعدد تحقیقی رپورٹس میں مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ اگرچہ زیادہ تر مطالعات مشاہداتی نوعیت کی تھیں، لیکن چین کے محققین نے ایک کلینیکل ٹرائل کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی ہے۔

اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ چائے پینے سے ہڈیوں کی کثافت بڑھتی ہے، جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے اہم ہے۔ خاص طور پر 45 سے 60 سال کی عمر کے افراد میں یہ فائدہ نمایاں رہا۔

محققین نے واضح کیا کہ چائے کے حوالے سے یہ قدیم خیال غلط ہے کہ یہ ہڈیوں کو کمزور کرتی ہے۔ بلکہ، چائے پینے والے افراد میں، خاص طور پر جو جینیاتی طور پر اس کا شوق رکھتے ہیں، ہڈیوں کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

یعنی اگر آپ چائے کے شیدائی ہیں تو اس عادت کو جاری رکھیں، کیونکہ یہ گرم مشروب آپ کی ہڈیوں کے لیے نقصان دہ نہیں بلکہ مددگار بھی ثابت ہو سکتا ہے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔