اسکن وائٹننگ کریمز استعمال کرنے والی خواتین کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی!! بڑا انکشاف سامنے آگیا
Warning bells ring for women using skin whitening creams!! A big revelation has come to light
کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے اسکن وائٹننگ کریمز کے کئی مشہور برانڈز میں خطرناک مقدار میں مرکری پائے جانے کا انکشاف کیا ہے۔ یہ مرکری انسانی صحت کے لیے بہت نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
سی سی پی کی جانب سے اس حوالے سے سخت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعدد مشہور وائٹننگ کریمز میں ممنوعہ مرکری شامل ہے، جس کا صارفین کو نہیں بتایا جاتا۔ اس طرح کی مصنوعات کی مارکیٹنگ میں یہ بات چھپائی جاتی ہے کہ ان میں خطرناک کیمیکل استعمال ہوئے ہیں۔
دنیا کے کئی ممالک میں کاسمیٹکس میں مرکری کا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہے۔ لیکن پاکستان میں اب بھی ایسے برانڈز دستیاب ہیں جو اپنی مصنوعات میں "فئیرنس”، "گلو” یا "لائٹننگ” کے نام پر مرکری شامل کرتے ہیں۔
مرکری کا استعمال جلدی بیماریوں، اعصابی نظام کی خرابی اور گردوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ اس لیے صارفین کو چاہیے کہ وہ صرف معتبر اور معیاری برانڈز کی مصنوعات استعمال کریں۔
کمپٹیشن کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ غیر معیاری مصنوعات بیچنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ جرمانہ 7 کروڑ روپے تک ہو سکتا ہے۔ اس طرح کی غیر معیاری کریمز کی وجہ سے مارکیٹ میں معیاری مصنوعات کی قدر کم ہو رہی ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











