پاکستانی عوام میں ہڈیوں کی کمزوری عام، ایک کروڑ کے قریب افراد متاثر
Bone weakness is common among Pakistanis, affecting nearly 10 million people
پاکستان میں ہڈیوں کی کمزوری ایک خاموش مرض کی طرح پھیلتا جارہاہے۔ اس نظرانداز شدہ مسئلے نے ایک کروڑ افراد کےقریب افراد کو اپنا شکار کرلیاہے۔ایک اندازے کے مطابق ہڈیوں کی کمزوری میں 72 لاکھ خواتین شامل ہیں۔
آج 20 اکتوبر کو دنیا بھر میں ہڈیوں کی صحت کے حوالےسے آگاہی کا دن منایاجارہاہے ۔اس دن کو منانے کا مقصد ہڈیوں کی مضبوطی اور صحت کے مسائل پر توجہ مبذول کراناہے۔
جرنل آف دی پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع تحقیق ہونے والی تحقیق کے مطابق حاملہ خواتین اور بچوں میں وٹامن ڈی 3 کی کمی عام ہے اور یہ کمی غیر متحرک طرز زندگی اور متعدد عوامل اس مسئلے کو بڑھاوا رہے ہیں
اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2050 تک ہڈیوں کے مسائل سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ بیس لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔
ماہرین کے مطابق وٹامن ڈی اور کیلشیم کا استعمال، سورج کی روشنی سے استفادہ اور جسمانی سرگرمیوں میں اضافہ اس مرض سے بچا سکتاہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











