ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

دل کی بیماری کی تین ایسی خاموش علامات جنہیں نظرانداز کرنا خطرناک ہو سکتا ہے؟

27 اکتوبر, 2025 11:40

دل کی بیماری دنیا بھر میں اموات کی ایک بڑی وجہ ہے اور یہ بیماری اکثر خاموشی سے جسم میں سرایت کر جاتی ہے، بغیر کسی واضح علامت کے۔

دل کے امراض پر تحقیق کرنے والے معروف سائنس دان اور ’آئی ایم ایٹ ہیلتھ‘ کے چیف نیوٹریشن آفیسر ڈاکٹر جیمز ڈی نیکولانٹونیو نے 24 اکتوبر کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں دل کی بیماری کی تین ابتدائی علامات کا ذکر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ علامات سنجیدگی سے لینی چاہیے اور ان پر فوری توجہ دینا ضروری ہے۔

  1. جنسی کمزوری

ڈاکٹر جیمز نے بتایا کہ تقریباً نصف افراد جو دل کی بیماری میں مبتلا ہوتے ہیں، انہیں جنسی کمزوری کا سامنا بھی ہوتا ہے۔ یہ علامت دل کی بیماری سے پانچ برس قبل ظاہر ہو سکتی ہے۔ اس کا سبب خون کی روانی میں کمی اور شریانوں میں چربی کا جمنہ ہے، خاص طور پر وہ شریانیں جو جنسی اعضاء کو خون فراہم کرتی ہیں۔ اکثر لوگ اس علامت کو نظرانداز کرتے ہیں، لیکن یہ دل کی خرابی کی ابتدائی نشانی ہو سکتی ہے۔

  1. ہلکی سرگرمی پر سانس پھولنا

اگر آپ چند سیڑھیاں چڑھنے یا معمولی ورزش کرنے پر غیر معمولی طور پر سانس پھولنے کا تجربہ کرتے ہیں، اور اگر اس کے ساتھ سینے میں درد یا گھٹن محسوس ہو تو یہ دل کی کمزوری کی علامت ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر جیمز کے مطابق یہ علامت دل کی کارکردگی میں کمی یا کورونری آرٹری کی بیماری کے ابتدائی مراحل کی نشاندہی کرتی ہے اور اسے نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

  1. پاؤں، ٹخنوں یا ٹانگوں میں سوجن

ڈاکٹر جیمز نے خبردار کیا کہ پاؤں، ٹخنوں یا ٹانگوں میں سوجن دل کی خرابی یا گردوں کی بیماری کی علامت ہو سکتی ہے۔ یہ سوجن جسم میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے اور یہ ایک عام مگر اکثر نظرانداز کی جانے والی علامت ہے جو دل کے مسائل کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ اگر یہ سوجن مسلسل برقرار رہے، تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

احتیاط ہی علاج ہے

ڈاکٹر جیمز ڈی نیکولانٹونیو کا کہنا ہے کہ ان چھپی ہوئی اور عام علامات کو پہچاننا دل کے بڑے مسائل سے بچنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ابتدائی علاج، طرزِ زندگی میں تبدیلی اور ڈاکٹر کی رہنمائی دل کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ اگر آپ ان میں سے کوئی علامت محسوس کریں تو فوراً اپنے معالج سے رابطہ کریں۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔