ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

رات کو دودھ پی کر سونے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی؛ ماہرین نے خبردار کردیا

30 اکتوبر, 2025 11:36

سردیوں میں گرم دودھ اور گرمیوں میں ٹھنڈے دودھ کا استعمال ہمارے معمولات کا حصہ بن چکا ہے۔

 مگر طبی ماہرین نے اس حوالے سے حالیہ تحقیق کے دوران ایک اہم انتباہ جاری کیا ہے کہ ہر شخص کا جسم دودھ ہضم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ دودھ کو صحت کے لئے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہ پروٹین، کیلشیم، وٹامن اے، بی ٹو اور بی 12 سے بھرپور ہوتا ہے۔ لیکن، بعض افراد کو دودھ پینے کے بعد بدہضمی، گیس، یا پیٹ پھولنے جیسے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

اکثر لوگ رات کو سونے سے پہلے گرم دودھ پیتے ہیں تاکہ نیند بہتر ہو، لیکن ماہرین کے مطابق 30 سال سے زائد عمر کے افراد میں دودھ ہضم کرنے کی صلاحیت میں کمی آ جاتی ہے، جس سے وہ دودھ پینے کے بعد مختلف مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ کیلیفورنیا کے معدے کے ماہر ڈاکٹر پلائی ایم مینکم کے مطابق یہ مسئلہ "لیکٹوس انٹالرینس” کی وجہ سے ہوتا ہے۔

لیکٹوس دودھ میں موجود ایک قدرتی شکر ہے جسے ہضم کرنے کے لیے جسم میں لیکٹیس انزائم کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈاکٹر پلائی نے بتایا کہ جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے، خاص طور پر 30 سال کے بعد، جسم میں لیکٹیس انزائم کی پیداوار کم ہو جاتی ہے۔ اس کمی کی وجہ سے دودھ ہضم نہیں ہوتا اور یہ بڑی آنت تک پہنچ کر بیکٹیریا کی سرگرمی بڑھا دیتا ہے، جس سے پیٹ میں گیس، درد اور بدہضمی جیسے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ ڈاکٹر پلائی نے یہ بھی بتایا کہ سونے سے پہلے دودھ پینا بعض اوقات انسولین کی سطح میں اضافہ کر دیتا ہے، کیونکہ دودھ میں موجود کاربوہائیڈریٹس جسم کے قدرتی باڈی کلاک کو متاثر کرتے ہیں۔ اس سے نیند کے نظام میں خلل آ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو دودھ پینے کے بعد بدہضمی، گیس یا پیٹ پھولنے کی شکایت ہو تو بہتر ہے کہ ڈیری مصنوعات کا استعمال محدود کر دیں یا لیکٹوس فری دودھ استعمال کریں۔ اس طرح آپ دودھ کے فوائد سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، بغیر کسی پریشانی کے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔