جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

نزلہ اور زکام کو معمولی مت سمجھیں؛ نئی تحقیق نے سب کے ہوش اڑادیئے

01 نومبر, 2025 12:05

حالیہ طبی تحقیق نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے کہ صرف بڑی اور خطرناک بیماریاں ہی نہیں، بلکہ عام وائرل انفیکشنز جیسے فلو، زکام یا کورونا وائرس بھی ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں۔

 ماہرین کے مطابق جب جسم کسی وائرس سے لڑتا ہے، تو اس دوران پیدا ہونے والی سوزش، خون کے بہاؤ میں تبدیلی اور آکسیجن کی کمی دل پر دباؤ ڈالتی ہے، جو بعض اوقات مہلک نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔

تحقیق کے مطابق جب کوئی شخص فلو یا زکام میں مبتلا ہوتا ہے تو اس کا مدافعتی نظام متحرک ہو جاتا ہے۔ اس عمل میں جسم کے مختلف حصوں میں سوزش بڑھ جاتی ہے، جو خون کی نالیوں کی دیواروں کو نقصان پہنچاتی ہے۔ یہ نقصان ایتھروسکلروسس یعنی شریانوں میں چکنائی جمنے کے عمل کو تیز کرتا ہے۔

اگر یہ چکنائی کسی خون کی نالی کو مکمل طور پر بند کر دے، تو اس سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وائرس کے حملے کے دوران جسم میں ہونے والی یہ تبدیلیاں دل کے لئے شدید خطرہ بن سکتی ہیں۔

یہ تحقیق اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ اگرچہ عام وائرل انفیکشنز کو کم تر سمجھا جاتا ہے، لیکن ان کے اثرات دل کی صحت پر سنگین ہو سکتے ہیں۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔