ہفتے میں کتنے انڈے کھانے سے موت کا خطرہ کم ہوجاتا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
How many eggs per week reduce the risk of death?
انڈے کے بارے میں کئی دہائیوں سے یہ خیال کیا جاتا رہا ہے کہ اس کا استعمال کولیسٹرول بڑھاتا ہے اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ لیکن آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کی نئی تحقیق نے اس مفروضے پر سوال اٹھا دیا ہے۔
آسٹریلیا کی یونیورسٹی نے ایک تحقیق کی ہے، جس میں 8700 سے زیادہ افراد شامل تھے جن کی عمر 70 سال یا اس سے زیادہ تھی۔
محققین کے مطابق جو افراد ہفتے میں 1 سے 6 انڈے کھاتے ہیں، ان میں کسی بھی بیماری سے موت کا خطرہ 15 فیصد کم ہوتا ہے۔ دل کی بیماریوں جیسے ہارٹ اٹیک اور فالج سے موت کا خطرہ 29 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔
انڈے میں بی وٹامنز، وٹامن A، D، E اور K، فولیٹ، کولین اور دیگر معدنیات شامل ہیں جو دل اور جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بلڈ کولیسٹرول کے مسائل والے افراد بھی انڈے کھا کر دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہفتے میں 1 سے 6 انڈے کھانا دل کی صحت کے لیے مفید ہے۔ یہ تحقیق نیوٹریشنز جرنل میں شائع ہوئی ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











