ہفتہ، 29-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

کچھ دیر چلنے پر سانس پھول جاتا ہے؟ اس کی وجوہات جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

05 نومبر, 2025 18:49

کئی افراد چلتے وقت اچانک سانس پھولنے یا ہانپنے کی شکایت کرتے ہیں۔ اس حالت کو طبی زبان میں Dyspnea کہا جاتا ہے۔ یہ ایک عام علامت ہے، لیکن کبھی کبھار یہ سنگین بیماریوں کی نشانی بھی ہوسکتی ہے۔

سانس پھولنے کی سب سے عام وجہ جسمانی فٹنس کا کم ہونا ہے۔ اگر آپ لمبی دوری تک چلنے یا سیڑھیاں چڑھنے پر تھک جاتے ہیں، تو یہ فطری بات ہے۔ موٹاپا بھی سانس پھولنے کی ایک اہم وجہ ہے۔ جسم میں اضافی چربی پھیپھڑوں اور سینے پر دباؤ ڈالتی ہے، جس سے سانس لینے میں مشکل پیش آتی ہے۔

انزائٹی یا دباؤ کے شکار افراد میں بھی یہ مسئلہ عام ہے۔ زیادہ فکرمندی اور خوفزدگی کی صورت میں سانس لینے میں مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔

دمہ والے افراد کو معمولی ورزش یا چہل قدمی کے دوران بھی سانس پھولنے کی شکایت ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ نمونیا اور سی او پی ڈی جیسے پھیپھڑوں کے امراض میں بھی یہی مسئلہ دیکھنے کو ملتا ہے۔

ہارٹ فیلیئر یا دل کے مسائل بھی چلنے پھرنے کے دوران سانس پھولنے کا سبب بن سکتے ہیں۔ ہارٹ اٹیک کی صورت میں دل کی شریانوں میں خون کی روانی رک جاتی ہے، جس سے سانس لینے میں دشواری پیدا ہوتی ہے۔

خون کی کمی (انیمیا) بھی اس مسئلے کی ایک وجہ ہے۔ سرخ خلیات کی کمی کی وجہ سے جسم کے مختلف اعضاء تک آکسیجن پہنچنے میں کمی آجاتی ہے، جس سے چلتے وقت سانس پھولتا ہے۔

اگر یہ مسئلہ بار بار پیش آئے تو فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔ ڈاکٹر مناسب معائنہ کر کے مسئلے کی وجہ اور علاج تجویز کر سکتا ہے۔ اگر سانس لینا بہت مشکل ہو جائے یا چکر آنا شروع ہو جائے تو فوراً طبی امداد حاصل کریں۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔