بدلتے موسم میں کھانسی سے پریشان ہیں؟ تو یہ آزمودہ نسخے لازمی آزمائیں
Worried about cough in the changing weather? Try these proven home remedies
موسم بدلتے ہی کھانسی، گلے کی خراش اور سوزش جیسی شکایات عام ہو جاتی ہیں۔ سردی یا خزاں کے آغاز پر بچے، نوجوان اور بزرگ سب ہی اس مسئلے کا شکار ہوتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق موسم کی تبدیلی کے دوران نزلہ، زکام، وائرل یا بیکٹیریل انفیکشن کے باعث گلا متاثر ہوتا ہے اور مسلسل کھانسی ہونے لگتی ہے۔ کھانسی دراصل جسم کا ایک قدرتی عمل ہے جو گلے اور سانس کی نالیوں میں موجود گرد یا بلغم کو صاف کرتا ہے۔ تاہم، اگر کھانسی لمبے عرصے تک جاری رہے تو یہ کسی بیماری کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔ بعض اوقات معدے کی تیزابیت بڑھنے سے بھی خشک کھانسی شروع ہو جاتی ہے۔
خوش آئند بات یہ ہے کہ ہلکی یا موسمی کھانسی کے علاج کے لیے زیادہ مہنگی دواؤں کی ضرورت نہیں پڑتی۔ چند آسان گھریلو طریقے آزما کر آپ اس تکلیف سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔
شہد کا استعمال
شہد صدیوں سے گلے کی سوزش اور کھانسی کے علاج کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق شہد کھانسی کے لیے بہترین قدرتی علاج ہے۔ ایک یا دو چائے کے چمچ شہد کو نیم گرم پانی اور چند قطرے لیموں کے عرق کے ساتھ پینے سے گلے کو فوری سکون ملتا ہے۔ لیموں بلغم کو صاف کرتا ہے جبکہ شہد خراش کم کرتا ہے۔
پودینہ
پودینہ بھی کھانسی میں آرام دیتا ہے۔ اس میں موجود مینتھول سانس کی نالیوں کو کھولتا اور گلے کی جلن کم کرتا ہے۔ پودینے کی چائے پینا یا بھاپ میں پودینے کے چند قطرے شامل کرنا مفید ثابت ہوتا ہے۔
ادرک
ادرک کے اجزاء گلے کے پٹھوں کو سکون دیتے ہیں اور بلغم کم کرتے ہیں۔ ادرک کی چائے یا ادرک کا پانی پینے سے گلے کی خراش میں فوری آرام ملتا ہے۔ اس کا ذائقہ تیز ضرور ہے مگر اثر بہت مؤثر ہے۔
ہلدی
ہلدی میں موجود قدرتی اجزاء کھانسی اور سوزش دونوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔ ہلدی والا دودھ یا ہلدی کی چائے پینے سے گلے کی تکلیف کم ہوتی ہے۔ اگر اس میں تھوڑا سا شہد اور سیاہ مرچ شامل کر لی جائے تو اس کا اثر دوگنا ہو جاتا ہے۔
گرم مشروبات اور پانی
گرم چائے، شوربہ یا نیم گرم پانی پینے سے گلے کی صفائی ہوتی ہے اور بلغم پتلا ہو جاتا ہے۔ دن بھر زیادہ پانی پینے سے جسم میں نمی برقرار رہتی ہے اور کھانسی میں بھی آرام آتا ہے۔
بھاپ اور غرارے
بھاپ لینے سے سانس کی نالیوں کو نمی ملتی ہے اور کھانسی میں فوری آرام آتا ہے۔ اسی طرح نیم گرم نمک ملے پانی سے غرارے کرنا بھی ایک آزمودہ گھریلو نسخہ ہے۔ اس سے گلے کی جلن اور خراش میں کمی ہوتی ہے۔
کف ڈراپ یا ٹافیوں کا استعمال
اگر گلے میں خراش یا خشک کھانسی ہو تو مینتھول فلیور والی ٹافی یا کف ڈراپ استعمال کریں۔ اس سے گلے کو وقتی سکون ملتا ہے اور سانس کی نالیاں کھل جاتی ہیں۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











