جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

کان صاف کرنے کیلئے کاٹن بڈز کا استعمال کتنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے؟ ماہرین نے خبردار کردیا

14 نومبر, 2025 11:04

اکثر لوگ کان صاف کرنے کے لیے کاٹن بڈز یا روئی کا استعمال کرتے ہیں مگر ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ یہ عادت نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

 عام طور پر لوگ روزانہ کی بنیاد پر کاٹن بڈز یا روئی کو کانوں میں ڈال کر میل صاف کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن اس سے کان کے اندر ایئر ویکس (کانوں میں قدرتی طور پر موجود میل) مزید اندر دھکیل دیا جاتا ہے۔

ای این ٹی ماہرین کے مطابق اس طرح کان صاف کرنے سے درد، انفیکشن اور کان کے پردے پھٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 70 فیصد سے زیادہ کان کی تکالیف انہی افراد میں پائی جاتی ہیں جو کاٹن بڈز یا روئی کے ذریعے کان صاف کرتے ہیں۔

کانوں میں موجود قدرتی ایئر ویکس دھول، مٹی اور بیکٹیریا کو باہر نکالنے میں مدد دیتا ہے اور کان کو صحت مند رکھتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص کو کان میں ایئر ویکس زیادہ محسوس ہو یا سننے میں دشواری یا درد ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے، نہ کہ کاٹن بڈز یا روئی کا استعمال۔

یہ اقدام کانوں کی صحت اور انفیکشن سے بچاؤ کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ ماہرین نے زور دیا کہ کانوں کو محفوظ طریقے سے صاف کرنے کے لیے ہمیشہ مناسب طبی رہنمائی حاصل کریں۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔