جمعہ، 28-نومبر،2025
جمعہ 1447/06/07هـ (28-11-2025م)

سردی میں جلد، ہونٹ اور ایڑیاں محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ آسان نسخہ آزمائیں!

17 نومبر, 2025 09:40

سردیوں کے موسم میں جلد کی خشکی، خارش اور کھچاؤ عام مسائل بن جاتے ہیں۔

ماہر ہربلسٹ ڈاکٹر ابراہیم کا کہنا ہے کہ ایک سادہ اور قدرتی گھریلو تیل کے استعمال سے یہ مسائل آسانی سے قابو میں آ سکتے ہیں۔

ڈاکٹر ابراہیم کے مطابق یہ تیل ناریل کے تیل اور کافور سے تیار کیا جاتا ہے، جو جلد کی نمی بحال کرنے، جراثیم دور کرنے اور انفیکشن کے خطرات کم کرنے میں مددگار ہے۔ یہ طریقہ مکمل طور پر محفوظ، سستا اور گھریلو استعمال کے لیے آسان ہے۔

تیل تیار کرنے کا طریقہ:

ناریل کے تیل کو ہلکی آنچ پر گرم کریں، اس میں کافور شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں، پھر ٹھنڈا ہونے کے بعد صاف شیشی میں محفوظ کریں۔

اس تیل کو دن میں دو مرتبہ لگانا چاہیے: صبح اور رات سونے سے پہلے

خاص طور پر چہرہ، گردن، بازو اور ٹانگوں پر لگانے سے جلد نرم، ہموار اور سردی کے اثرات سے محفوظ رہتی ہے۔

اس کے علاوہ، تیل کے کچھ منفرد فوائد بھی ہیں: سر کی مالش سے جوؤں کا خاتمہ، دانت برش کرنے میں منہ کی بدبو کم کرنے میں مدد، اور بھگوئی ہوئی روئی کی بتی جلانے سے مچھروں سے نجات۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔