روزانہ دہی کھانے والے ہوجائیں ہوشیار!!! نئی تحقیق نے سب کے ہوش اڑادیئے
What Is the Best Time to Eat Yogurt for Stronger Bones? New Research Reveals
(19 نومبر 2025): دہی صحت کے لیے فائدہ مند ہے، مگر ضرورت سے زیادہ یا غلط وقت پر کھانے سے نقصان بھی ہو سکتا ہے۔ غیر ملکی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دہی کے کچھ ممکنہ مضر اثرات درج ذیل ہیں:
1. نظام ہاضمہ پر اثر:
دہی ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے، لیکن زیادہ مقدار معدے پر بوجھ ڈال سکتی ہے۔ خاص طور پر اُن افراد میں جنہیں لیکٹوز انٹالرنس، کمزور ہاضمہ یا آنتوں کا مسئلہ ہو، یہ پیٹ پھولنے اور گیس کا سبب بن سکتی ہے۔
2. بلغم میں اضافہ:
دہی بلغم بڑھا سکتی ہے، اس لیے دمہ، بار بار نزلہ زکام یا سینے میں بلغم والے افراد کو رات کے وقت دہی کھانے سے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔
3. وزن میں اضافہ:
زیادہ چکنائی والی یا چینی ملی ہوئی دہی کیلوریز بڑھا کر وزن اور کولیسٹرول میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔
4. سوزش اور جوڑوں کے درد میں اضافہ:
دہی قدرتی طور پر تیزابی ہوتی ہے، اس لیے سوزش یا جوڑوں کے درد والے افراد کو زیادہ مقدار سے پرہیز کرنا چاہیے۔
دہی کھانے کا صحیح طریقہ:
-
ہمیشہ اعتدال میں دہی کھائیں۔
-
دن کے وقت خصوصاً دوپہر کے کھانے کے ساتھ استعمال بہتر ہے۔
-
زیادہ چکنائی یا چینی والی دہی سے پرہیز کریں۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










