خبردار؛ کھانسی کا یہ شربت ہر گز استعمال نہ کریں!
Warning: Do Not Use This Cough Syrup!
ڈاکٹرز اور صارفین کے لیے خبردار کرنے والی خبر سامنے آئی ہے کہ پنجاب ڈرگ کنٹرول نے کچھ ادویات کے مخصوص بیچز کو سب اسٹینڈرڈ قرار دے دیا ہے اور ان کی فروخت روک دی گئی ہے۔ ادارے نے ڈیلرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کو ہدایت دی ہے کہ متعلقہ بیچز کو فوری طور پر واپس کیا جائے۔
ڈرگ کنٹرول کی جانب سے جاری الرٹ میں ایریکوف کھانسی کے شربت کو سب اسٹینڈر قرار دیا گیا ہے کیونکہ اس میں ’ڈائی ایتھائلین گلائیکول‘ کی مقدار حد سے زیادہ پائی گئی۔ اسی طرح لورٹاڈین ٹیبلٹ 10 ملی گرام، سیف میڈ 100 ملی لیٹر اور کریم کناڈرائین کو بھی فوری طور پر واپس کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں نزلہ، زکام، کھانسی، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملائیں، ماسک استعمال کریں اور فاصلہ رکھیں۔ اس کے علاوہ اپنی قوت مدافعت بڑھانے کے لیے اچھی اور متوازن غذا کا استعمال بھی ضروری ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










