روزانہ ایک یا دو سگریٹس کا استعمال: صحت کے لیے کتنا خطرناک؟
روزانہ ایک یا دو سگریٹس کا استعمال: صحت کے لیے کتنا خطرناک؟
ایک نئی بین الاقوامی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ محض ایک یا دو سگریٹ پینے سے بھی دل کے امراض اور کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔
جرنل PLOS Medicine میں شائع تحقیق میں 3 لاکھ سے زائد بالغ افراد کے طویل المعیاد ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔
ان افراد کی صحت پر اوسطاً 20 سال تک نگرانی کی گئی، جس دوران تقریباً 1 لاکھ 25 ہزار افراد ہلاک اور 54 ہزار میں دل کی بیماریوں بشمول ہارٹ اٹیک، فالج اور ہارٹ فیلیئر کی تشخیص ہوئی۔
روزانہ 2 سے 5 سگریٹس پینے والے افراد میں ہارٹ فیلیئر کا خطرہ 50 فیصد اور کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 60 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔
سگریٹ نوشی چھوڑنے کے بعد یہ خطرہ کم ہوجاتا ہے، لیکن 10 سال تک واضح کمی دیکھنے کو ملتی ہے۔
تین دہائیوں بعد بھی سابق سگریٹ نوش افراد میں دل کے امراض کا خطرہ ہمیشہ کے لیے رہنے والوں کے مقابلے میں زیادہ رہتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ جوانی میں سگریٹ نوشی ترک کرنا سب سے مؤثر طریقہ ہے، جبکہ عمر بڑھنے کے بعد سگریٹس کی تعداد میں کمی کرنے سے دل کی بیماریوں کے خطرے میں زیادہ فرق نہیں پڑتا۔
اس تحقیق سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ روزانہ چند سگریٹس پینے کو بھی معمولی سمجھنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور تمباکو نوشی کے اثرات صرف طویل مدت میں ہی نہیں بلکہ مختصر مقدار میں بھی صحت پر گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











