ورزش یا ڈائٹنگ کے بغیر جسمانی وزن میں کمی لانے والا حیرت انگیز اور آسان طریقہ سامنے آگیا
A surprising and easy way to lose body weight without exercise or dieting has been revealed
جسمانی وزن میں اضافہ آج کے دور میں ایک عام مسئلہ بن چکا ہے۔
خاص طور پر پیٹ کے اضافے کے ساتھ۔ لوگ وزن کم کرنے کے لیے مختلف طریقے اپناتے ہیں جیسے ڈائٹ، ورزش اور دیگر فٹنس پروگرامز۔ تاہم ایک ایسا طریقہ بھی موجود ہے جس سے وزن کم کرنا ممکن ہے اور اس کے لیے کچھ خاص کرنا نہیں پڑتا، بس سردی کا سامنا کرنا ہوتا ہے۔
تحقیقات کے مطابق جب موسم ٹھنڈا ہوتا ہے تو ہمارا جسم اندرونی حرارت برقرار رکھنے کے لیے زیادہ کیلوریز جلانے لگتا ہے۔ جسم میں دو قسم کی چربی موجود ہوتی ہے: سفید چربی اور بھوری چربی۔
سفید چربی وہ ہوتی ہے جو زیادہ کیلوریز جمع ہونے پر پیدا ہوتی ہے اور وقت کے ساتھ وزن بڑھاتا ہے۔ یہ ذیابیطس ٹائپ 2 اور دل کے امراض کے خطرے کو بھی بڑھا سکتی ہے۔ جبکہ بھوری چربی جسم کے لیے مفید سمجھی جاتی ہے۔ یہ توانائی فراہم کرتی ہے اور میٹابولزم کو بہتر بناتی ہے۔ پتلے افراد میں بھوری چربی زیادہ پائی جاتی ہے اور موٹے افراد میں یہ کم ہوتی ہے۔
2012 کی تحقیق میں بتایا گیا کہ سرد موسم میں کپکپی کے دوران بھوری چربی کے ٹشوز زیادہ متحرک ہو جاتے ہیں اور کیلوریز جلنے لگتی ہیں۔ 2014 کی ایک تحقیق کے مطابق کپکپی سے Irisin نامی ہارمون فعال ہوتا ہے جو چربی گھلاتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ صرف 15 منٹ کی کپکپی ایک گھنٹے کی ورزش کے برابر کیلوریز جلا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ سردی کے اثر سے بھوری چربی کی مقدار میں اضافہ ہوتا ہے، جو وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
یوں، سرد موسم میں ہلکی سی کپکپی بھی وزن کم کرنے کا ایک قدرتی اور مؤثر طریقہ ثابت ہو سکتی ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










