لوگ ہمیشہ اداس کیوں رہتے ہیں؟ سائنسدانوں نے اصل وجہ بتا دی!
لوگ ہمیشہ اداس کیوں رہتے ہیں؟ سائنسدانوں نے اصل وجہ بتا دی!
ڈپریشن ایک پیچیدہ ذہنی مسئلہ ہے جو صرف جذبات تک محدود نہیں بلکہ جسمانی صحت پر بھی اثر ڈال سکتا ہے۔
اس کے شکار افراد اکثر اپنے روزمرہ کے کاموں میں دلچسپی کھو دیتے ہیں اور منفی خیالات میں گھِر جاتے ہیں۔
حال ہی میں چینی محققین نے ایک دلچسپ دریافت کی ہے جو ڈپریشن کے اصل سبب کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔
سدرن میڈیکل یونیورسٹی کی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ دماغ میں توانائی کی کمی، خاص طور پر adenosine triphosphate (ATP) کی کمی، ڈپریشن اور انزائٹی کی علامات پیدا کر سکتی ہے۔
ATP خلیات کے لیے توانائی کا بنیادی ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ اعصاب کے درمیان سگنل بھی پہنچاتا ہے۔
تحقیق میں چوہوں پر تجربات کیے گئے، جن میں طویل عرصے تک تناؤ ڈالنے سے ان کے دماغ میں ATP کی سطح کم ہو گئی اور ان میں ڈپریشن اور انزائٹی جیسی علامات نمودار ہو گئیں۔
محققین نے پھر جینیاتی طریقے سے ATP کے اخراج کو محدود کیا اور دیکھا کہ چوہوں میں ڈپریشن اور انزائٹی کی علامات مزید شدت اختیار کر گئیں، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دماغ میں ATP کا مناسب اخراج مزاج پر براہ راست اثر ڈال سکتا ہے۔
تحقیق کے سربراہ نے بتایا کہ ڈپریشن اور انزائٹی اکثر ایک ساتھ ظاہر ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے صحیح تشخیص میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
یہ نتائج پہلی بار واضح شواہد فراہم کرتے ہیں کہ دماغی توانائی میں کمی ذہنی بیماریوں کا اہم عنصر ہو سکتی ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










