بدھ، 17-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/26هـ (17-12-2025م)

دنیا والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی؛ نیا وائرس، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ

13 دسمبر, 2025 12:22

دنیا کے مختلف ممالک میں سپر فلو کی نئی لہر نے اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ کر دیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق اس بار انفلوئنزا کی قسم A(H3N2) کے ذیلی گروپ ’سب کلاڈ K‘ زیادہ پھیل رہی ہے، جس کے سبب یورپ کے کئی ممالک خاص طور پر برطانیہ میں انفلوئنزا کے کیسز تیزی سے بڑھ گئے ہیں۔

برطانوی محکمہ صحت کے مطابق اسپتالوں میں روزانہ اوسطاً 2600 سے زائد مریض داخل ہو رہے ہیں، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں تقریباً 50 فیصد زیادہ ہیں۔ برطانوی وزیر صحت نے کہا کہ کووڈ کے بعد یہ اسپتالوں پر سب سے بڑا دباؤ ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ نئی قسم زیادہ خطرناک نہیں لیکن اس کا پھیلاؤ معمول سے پہلے شروع ہو گیا ہے۔

سپر فلو بچوں اور بزرگ شہریوں کو زیادہ متاثر کر رہا ہے۔ اس کے پیشِ نظر کچھ اسکول عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں جبکہ بعض میں اوقات کم کر دیے گئے ہیں۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔