پاکستان میں تیزی سے پھیلنے والے سپر فلو کی علامات کیا ہیں اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟ جانیے

What are the symptoms of the rapidly spreading super flu in Pakistan and how can you protect yourself?
ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سندھ نے ملک میں سپر فلو H3N2 انفلوئنزا وائرس کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔
ایڈوائزری میں بتایا گیا کہ اس وائرس کی اہم علامات میں بخار، کھانسی، نزلہ، گلے میں درد، سر درد اور جسم میں درد شامل ہیں۔ وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ لازمی ہے تاکہ انفیکشن کی تصدیق ہو سکے۔
ایڈوائزری کے مطابق یہ وائرس کھانسی، چھینک یا متاثرہ اشیا کے ذریعے منتقل ہوتا ہے۔ اس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔ ان میں ماسک پہننا، بار بار ہاتھ دھونا، رش والی جگہوں سے پرہیز اور انفلوئنزا ویکسین لگوانا شامل ہیں۔ اسپتالوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کیسز کی نگرانی اور رپورٹنگ کریں۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری ہنگامی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں H3N2 وائرس کے کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے اور سب کلاڈ K زیادہ پھیل رہا ہے۔ ملک میں جمع شدہ نمونوں میں سے 20 فیصد اسی کلاڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔ سردیوں میں فلو کے کیسز میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ وائرس بزرگوں، بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے زیادہ خطرناک ہے۔ ذیابیطس، دل اور سانس کے مریض ہائی رسک گروپ میں شامل ہیں۔ گنجان آبادی اور بند جگہیں اس وائرس کے تیز پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہیں۔ این آئی ایچ نے انفیکشن کنٹرول کے اقدامات سخت کرنے اور سپر فلو کے حوالے سے غلط معلومات سے ہوشیار رہنے کی بھی اپیل کی ہے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












