منگل، 30-دسمبر،2025
پیر 1447/07/09هـ (29-12-2025م)

جسم سے ایک کلو چربی کم کرنے کیلئے کتنا چلنا ضروری ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

26 دسمبر, 2025 14:23

اگرچہ آپ روزانہ واک کر رہے ہیں مگر وزن کم نہیں ہو رہا، اس کا مطلب یہ نہیں کہ واک بے فائدہ ہے۔

 ممکن ہے کہ آپ اتنا فاصلہ طے نہیں کر رہے جتنا جسم کو چربی جلانے کے لیے ضروری ہے۔ تاہم یہ عمل آسان اور محفوظ ہے، اور مستقل مزاجی سے اپنانے پر یہ وزن کم کرنے میں مؤثر ثابت ہوتا ہے۔

فٹنس ماہر انجلی سچن کے مطابق روزانہ باقاعدگی سے واک کرنا وزن کم کرنے کا ایک بہترین اور دیرپا طریقہ ہے۔ جسم میں موجود ایک کلو چربی تقریباً 7,700 کیلوریز کے برابر توانائی رکھتی ہے، اس لیے اس کا کم ہونا وقت لیتا ہے۔ اصل چربی کا کم ہونا سست مگر مستقل عمل ہے، جو وقتی وزن میں کمی (جیسے پانی کی کمی یا سوجن) سے مختلف ہوتا ہے۔

انجلی سچن کا کہنا ہے کہ واک کے دوران ہر قدم پر جسم توانائی خرچ کرتا ہے اور تقریباً 1,000 قدم چلنے سے 50 سے 70 کیلوریز جلتی ہیں۔ اس حساب سے ایک کلو چربی کم کرنے کے لیے تقریباً ڈیڑھ لاکھ قدم چلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر کوئی شخص روزانہ 10 ہزار سے 15 ہزار قدم باقاعدگی سے طے کرے تو وہ تقریباً 10 سے 12 دن میں ایک کلو چربی کم کر سکتا ہے، وہ بھی بغیر سخت ورزش یا بھوکے رہنے کے۔

انجلی سچن کے مطابق اصل کامیابی کا راز روزانہ کی مستقل واک ہے، نہ کہ کسی ایک دن کی زیادہ محنت۔ مستقل مزاجی اور باقاعدہ ورزش جسمانی صحت کے لیے ضروری ہیں اور چربی کو کم کرنے میں دیرپا نتائج دیتی ہیں۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔