منگل، 30-دسمبر،2025
پیر 1447/07/09هـ (29-12-2025م)

وزن کم کرنے کا نیا اور آسان ترین نسخہ سامنے آگیا

29 دسمبر, 2025 12:44

وزن کم کرنے کے لیے کوئی ایک جادوئی غذا موجود نہیں، تاہم ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کچھ غذائیں متوازن خوراک کا حصہ بن کر میٹابولزم کو وقتی طور پر بہتر بنانے میں مدد دے سکتی ہیں۔

صحت سے متعلق معروف ویب سائٹ ویری ویل ہیلتھ کی رپورٹ کے مطابق ماچا، بادام اور کافی ایسی غذائیں ہیں جو جسم میں توانائی کے استعمال کو بڑھانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔

ماچا (جاپانی سبز چائے)

ماہرین کے مطابق ماچا ورزش کے دوران چکنائی جلانے کے عمل کو تیز کرتی ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور ایک خاص مرکب ایپی گیلوکیٹچن گیلیٹ جسم میں نشاستے کے ہضم ہونے کی رفتار کو سست کرتا ہے۔ اس عمل سے خون میں شوگر کا اخراج محدود رہتا ہے، جو میٹابولزم کے لیے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے۔

بادام

بادام کو روزمرہ خوراک میں محدود مقدار میں شامل کرنے سے دیر تک پیٹ بھرے رہنے کا احساس پیدا ہوتا ہے۔ اس سے غیر ضروری کھانے سے بچاؤ ممکن ہو جاتا ہے۔ فائبر اور پروٹین سے بھرپور بادام جسم کی آرام دہ حالت میں بھی توانائی کے استعمال کی شرح بڑھانے میں مدد دیتے ہیں اور نظامِ ہاضمہ بہتر بناتے ہیں۔

کافی

کافی میں موجود کیفین میٹابولزم کی رفتار کو وقتی طور پر 5 سے 20 فیصد تک بڑھا سکتی ہے۔ اس کے نتیجے میں جسم زیادہ کیلوریز جلاتا ہے۔ بعض تحقیقی مطالعات کے مطابق کھانے سے پہلے کافی پینے سے مردوں میں بھوک کم ہو سکتی ہے، تاہم خواتین میں اس کا اثر اتنا واضح نہیں دیکھا گیا۔

ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ یہ غذائیں وزن کم کرنے کا مکمل حل نہیں۔ بہتر نتائج کے لیے متوازن غذا، باقاعدہ ورزش اور صحت مند طرزِ زندگی اپنانا ضروری ہے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔