جمعرات، 22-جنوری،2026
جمعرات 1447/08/03هـ (22-01-2026م)

بڑا مسئلہ حل!!! سائنسدانوں نے شوگر کے مریضوں کو خوشخبری سنا دی

19 جنوری, 2026 11:16

سائنسدانوں نے شوگر کے مریضوں کے لیے ایک نئی قسم کی قدرتی شکر تیار کی ہے جو عام شکر کی طرح میٹھی ہے، لیکن صحت کے لیے مفید ہے۔ اس شکر کا نام ٹاگیٹوز رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق ٹاگیٹوز میں کیلوریز بہت کم ہیں اور یہ خون میں شوگر یا انسولین کی سطح کو اچانک بڑھانے کا سبب نہیں بنتی۔ اس وجہ سے یہ خاص طور پر شوگر کے مریضوں کے لیے موزوں ہے۔

ٹاگیٹوز کی کیلوریز عام شکر کے مقابلے میں تقریباً ایک تہائی ہوتی ہیں، جس سے وزن بڑھنے کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے۔ یہ شکر قدرتی طور پر کچھ پھلوں اور دودھ میں بہت کم مقدار میں پائی جاتی ہے۔

سائنسدانوں نے اس شکر کی پیداوار کے لیے بیکٹریا ای کولی کا استعمال کیا ہے۔ اس طریقے سے پیداوار کی شرح 95 فیصد تک پہنچ گئی ہے، جو پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ شکر دانتوں کے لیے بھی بہتر ہے اور منہ میں جراثیم کے بڑھنے سے روکتی ہے۔ ٹاگیٹوز جزوی طور پر ہضم ہوتی ہے اور وزن اور کولیسٹرول کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ اس پر مزید تحقیقی عمل جاری ہے تاکہ اس کے دیگر فوائد کا بھی تعین کیا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ شکر شوگر کے مریضوں کے لیے ایک محفوظ اور صحت مند متبادل ثابت ہو سکتی ہے، اور مستقبل میں روزمرہ زندگی میں اس کا استعمال عام ہو سکتا ہے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔