خبردار!! یہ انجیکشنز نہ خریدیں، ورنہ۔۔۔۔

Warning!! Do not buy these injections, or else…
ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز پنجاب نے مختلف اقسام کے انجیکشنز کے کچھ مخصوص بیچز کے بارے میں ہنگامی الرٹ جاری کیا ہے۔
اس الرٹ میں ان انجیکشنز کی فروخت فوری طور پر روکنے اور انہیں کمپنی کو واپس کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اگر ڈیلرز، ہول سیلرز یا ریٹیلرز کے پاس ان انجیکشنز کے متعلقہ بیچ موجود ہوں تو وہ انہیں فوراً مارکیٹ سے ہٹا دیں۔
ایسے تمام اسٹاک کو بغیر تاخیر کمپنی کو واپس کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز پنجاب نے عوام کو بھی خبردار کیا ہے کہ وہ ان انجیکشنز کا استعمال فوری طور پر بند کر دیں۔ یہ صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
متعلقہ انجیکشن تیار کرنے والی کمپنی کو بھی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ کمپنی کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ان مصنوعات کی ترسیل فوری طور پر روک دے۔ اس کے ساتھ ساتھ مارکیٹ میں موجود تمام متاثرہ بیچز کو واپس اٹھایا جائے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












