براؤن یا وائٹ!! کونسا چاول صحت کیلئے زیادہ مفید ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

Brown or white? Which rice is healthier? New research revealed
پاکستان میں چاول روزمرہ خوراک کا لازمی حصہ سمجھے جاتے ہیں۔ گھروں میں دن کے کسی نہ کسی وقت چاول ضرور پکائے جاتے ہیں۔ کچھ لوگ سفید چاول پسند کرتے ہیں جبکہ کچھ براؤن رائس کو صحت کے لیے بہتر سمجھتے ہیں۔ اسی وجہ سے اکثر افراد کے ذہن میں یہ سوال آتا ہے کہ آخر کون سا چاول زیادہ فائدہ مند ہے۔
اصل فرق چاول کی تیاری کے طریقے میں ہوتا ہے۔ براؤن رائس قدرتی حالت میں ہوتے ہیں۔ ان پر پالش نہیں کی جاتی۔ اس وجہ سے ان کی اوپری تہہ برقرار رہتی ہے۔ یہی تہہ فائبر اور غذائی اجزا سے بھرپور ہوتی ہے۔ اس عمل سے براؤن رائس اپنی اصل غذائیت محفوظ رکھتے ہیں۔
دوسری طرف سفید چاول مکمل طور پر پالش کیے جاتے ہیں۔ اس عمل میں چاول کا رنگ صاف اور دانہ نرم ہو جاتا ہے۔ مگر اس کے ساتھ کئی قدرتی غذائی اجزا بھی ختم ہو جاتے ہیں۔ اسی لیے سفید چاول غذائیت کے لحاظ سے نسبتاً کمزور سمجھے جاتے ہیں۔
براؤن رائس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ فائبر ہاضمے کو بہتر بناتا ہے۔ پیٹ دیر تک بھرا رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزن کم کرنے والوں کے لیے براؤن رائس بہتر انتخاب مانے جاتے ہیں۔ ان میں میگنیشیم، فاسفورس اور وٹامن بی بھی شامل ہوتے ہیں۔ یہ اجزا جسم کو توانائی دیتے ہیں اور ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔
براؤن رائس کا گلائسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے۔ اس سے خون میں شوگر آہستہ آہستہ بڑھتی ہے۔ اسی وجہ سے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ نسبتاً محفوظ سمجھے جاتے ہیں۔ تاہم انہیں پکانے میں وقت زیادہ لگتا ہے اور ذائقہ بھی کچھ لوگوں کو بھاری محسوس ہوتا ہے۔
سفید چاول جلدی پک جاتے ہیں۔ یہ آسانی سے ہضم بھی ہو جاتے ہیں۔ کمزور نظامِ ہاضمہ رکھنے والے افراد، بزرگ یا بیمار افراد کے لیے سفید چاول زیادہ موزوں ہوتے ہیں۔ زیادہ جسمانی محنت کرنے والے افراد کو فوری توانائی کے لیے بھی سفید چاول فائدہ دے سکتے ہیں۔ مگر فائبر کم ہونے کی وجہ سے یہ شوگر لیول جلد بڑھا دیتے ہیں اور بھوک بھی جلد لگ جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق دونوں چاولوں کا انتخاب انسان کی صحت اور ضرورت پر منحصر ہے۔ اگر مقصد صحت بہتر بنانا اور وزن کنٹرول کرنا ہو تو براؤن رائس بہتر ہیں۔ اگر فوری توانائی اور آسان ہاضمہ درکار ہو تو سفید چاول مناسب رہتے ہیں۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












