ہفتہ، 7-فروری،2026
ہفتہ 1447/08/19هـ (07-02-2026م)

کھانا کم کئے بغیر موٹاپے سے نجات حاصل کرنے کا زبردست طریقہ سامنے آگیا

07 فروری, 2026 11:08

جسمانی وزن میں اضافہ آج کل عام مسئلہ بن چکا ہے۔ بہت سے لوگ وزن کم کرنے کے لیے اپنی خوراک محدود کر دیتے ہیں یا سخت ڈائیٹنگ کا طریقہ اختیار کرتے ہیں۔

لیکن حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وزن کم کرنا صرف خوراک کی مقدار کم کرنے سے نہیں بلکہ صحیح غذاؤں کے انتخاب سے بھی ممکن ہے۔

برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ کیلوریز والی غذاؤں کی جگہ صحت مند خوراک استعمال کرنے سے جسمانی وزن کم کیا جا سکتا ہے، بغیر کسی سخت ڈائیٹنگ کے۔

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ صرف الٹرا پراسیس (زیادہ پراسیس شدہ) غذائیں استعمال کرتے ہیں، ان کا وزن دوسرے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے، چاہے وہ دونوں گروہ ایک ہی مقدار کھائیں۔

یہ تحقیق بتاتی ہے کہ الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد اوسطاً 330 کیلوریز زیادہ جسم میں شامل کر لیتے ہیں۔

الٹرا پراسیس غذائیں عام طور پر کئی بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان میں نمک، چینی اور دیگر مصنوعی اجزاء زیادہ ہوتے ہیں۔ جبکہ فائبر اور دیگر مفید غذائی اجزاء بہت کم ہوتے ہیں۔

ان غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، کیک، ٹافیاں، مٹھائیاں، چکن و فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، سوڈا اور میٹھے مشروبات شامل ہیں۔

یہ غذائیں مختلف دائمی امراض جیسے دل کی بیماریاں اور کینسر سے بھی منسلک کی جاتی ہیں۔

تحقیق میں امریکا کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔ اس میں لوگوں کی غذائی عادات اور وزن کے درمیان تعلق دیکھا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ زیادہ سبزیاں، پھل، گری اور سالم اناج استعمال کرتے ہیں، ان کا وزن بہتر رہتا ہے اور وہ زیادہ کیلوریز والی غذاؤں سے گریز کرتے ہیں۔

محققین کے مطابق صحت مند غذائیں وزن کم کرنے میں مددگار ہوتی ہیں۔ یہ غذائیں جسم کو ضروری وٹامنز اور منرلز بھی فراہم کرتی ہیں۔

الٹرا پراسیس غذاؤں کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد نہ صرف وٹامنز اور منرلز سے محروم رہتے ہیں بلکہ وزن بھی بڑھتا ہے۔

جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع تحقیق کے مطابق الٹرا پراسیس غذاؤں سے بچنا اور صحت مند غذائیں استعمال کرنا وزن کو مستحکم رکھنے کا آسان طریقہ ہے۔

یہ تحقیق مزید واضح کرتی ہے کہ میٹھے مشروبات اور سوڈا کا زیادہ استعمال وزن اور جسمانی چربی میں اضافہ کرتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ زیادہ پراسیس شدہ غذائیں جلد ہضم ہو جاتی ہیں اور بھوک جلد لگتی ہے، اس لیے سب سے پہلے انہیں ترک کرنا چاہیے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔