جمعہ، 13-فروری،2026
جمعہ 1447/08/25هـ (13-02-2026م)

لوگوں کو تیزی سے بوڑھا کردینے والی ایک عام اور حیرت انگیز وجہ دریافت ہوگئی

13 فروری, 2026 13:00

حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ صرف جھریوں یا چہرے کے اثرات ہی نہیں بلکہ خواتین کی بڑھاپے کی رفتار بھی فکرمندی سے متاثر ہو سکتی ہے۔

 جرنل Psychoneuroendocrinology میں شائع تحقیق کے مطابق اگر خواتین بڑھتی عمر پر زیادہ فکرمند رہیں تو ان کے جسم کا خلیاتی تنزلی کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔ تحقیق میں 726 خواتین کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جس میں ان کی حیاتیاتی عمر (Biological Age) اور کرانیکل عمر (Chronological Age) کا موازنہ کیا گیا۔

 محققین نے بتایا کہ فکرمندی صرف نفسیاتی اثرات مرتب نہیں کرتی بلکہ جسمانی صحت پر بھی منفی اثر ڈالتی ہے اور مختلف بیماریوں کے خطرات بڑھا دیتی ہے۔

تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ درمیانی عمر کی خواتین اپنے معمر رشتہ داروں کی بیماریوں اور صحت کے مسائل دیکھ کر فکر مند ہو جاتی ہیں، اور یہی فکر ان کی حیاتیاتی عمر کو تیز کر دیتی ہے۔ یعنی زیادہ فکر کرنے والی خواتین جسمانی طور پر بھی جلد بوڑھی ہونے لگتی ہیں۔

محققین نے واضح کیا کہ فکرمندی اور بڑھاپے کی رفتار کے تعلق سے جسم اور دماغ آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ تاہم، انہوں نے تسلیم کیا کہ یہ نتائج ابتدائی نوعیت کے ہیں اور مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ اثرات کو مکمل طور پر سمجھا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین کو چاہیے کہ وہ اپنی ذہنی صحت پر توجہ دیں، مثبت سوچ اپنائیں اور جسمانی سرگرمی بڑھائیں تاکہ فکرمندی کے منفی اثرات سے بچا جا سکے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔