ہفتہ، 28-فروری،2026
جمعہ 1447/09/10هـ (27-02-2026م)
تازہ ترین خبریں

اچھی صحت اور لمبی عمر کیلئے ان 3 آسان عادات کو آج ہی اپنالیں!!! نئی تحقیق سامنے آگئی

19 فروری, 2026 11:52

عمر کے ساتھ صحت مند رہنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے اور یہ اب زیادہ مشکل بھی نہیں رہا۔ سڈنی یونیورسٹی، آسٹریلیا کی ایک تحقیق کے مطابق روزمرہ زندگی میں تین آسان عادات اپنا کر صحت بہتر بنائی جا سکتی ہے اور زندگی کی مدت میں اضافہ ممکن ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ چند منٹ کی اضافی نیند، روزانہ کی جسمانی سرگرمی اور سبزیوں کی زیادہ مقدار کا استعمال صحت مند طرز زندگی کے لیے بہت مفید ہے۔ محققین نے 60 ہزار سے زائد افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا اور ان کی نیند، ورزش اور غذائی عادات کا آٹھ سال تک جائزہ لیا۔

نتائج کے مطابق ان تین عادات کو معمول بنانے سے دائمی بیماریوں جیسے پھیپھڑوں کے امراض، ذیابیطس ٹائپ 2، کینسر، امراض قلب اور ڈیمینشیا کے خطرات کم ہو جاتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ اگر کوئی شخص روزانہ صرف 5 منٹ اضافی نیند لے، 2 منٹ زیادہ ورزش کرے اور سبزیوں کا معمول تھوڑا بڑھا لے تو اس سے اوسط عمر میں ایک سال کا اضافہ ممکن ہے۔

اسی طرح، 24 منٹ اضافی نیند، 4 منٹ زیادہ ورزش اور ایک کپ سبزیوں و سالم اناج کے روزانہ استعمال سے زندگی کی مدت میں تقریباً 4 سال کا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی فرد روزانہ 7 سے 8 گھنٹے نیند لے، دن بھر 40 منٹ ورزش کرے اور صحت مند غذا استعمال کرے تو اس سے زندگی کی مدت میں 9 سال تک اضافہ ممکن ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ غذا، ورزش اور نیند ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور ان تینوں پر توجہ دینے سے نہ صرف بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے بلکہ زندگی کی کوالٹی بھی بہتر ہو جاتی ہے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔