سندھ میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ

پاکستان میں سال 2026 کا پہلا پولیو کیس سندھ کے ضلع سجاول سے رپورٹ ہوا ہے، جہاں ایک چار سالہ بچے میں وائلڈ پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔
قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے سال 2026 کے پہلے پولیو کیس کی تصدیق کر دی ہے۔ متاثرہ بچہ سندھ کے ضلع سجاول کی یونین کونسل بیلو کا رہائشی ہے اور اس کی عمر چار سال ہے۔
قومی پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق یہ کیس پولیو سرویلنس نیٹ ورک کے ذریعے سامنے آیا، جس کے فوراً بعد پولیو ایریڈیکیشن پروگرام نے متاثرہ علاقے میں ہنگامی ردعمل شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلیٰ سندھ کی ایرانی قونصل خانے آمد، آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت
واضح رہے کہ پاکستان میں 1994 سے اب تک پولیو کیسز میں 99.8 فیصد کمی لائی جا چکی ہے اور سال 2026 میں اب تک 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی گئی ہے۔
تاہم سندھ اور جنوبی خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع اب بھی اس وائرس کے لیے انتہائی حساس قرار دیے جا رہے ہیں۔ اگلی قومی پولیو مہم اپریل 2026 میں شروع کی جائے گی تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












