کراچی میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ، بیرون ملک سے آنے والا نوجوان متاثر

کراچی سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ نوجوان کو رواں سال کے دوران منکی پاکس کا پہلا کیس قرار دیا گیا ہے۔
کراچی میں رواں سال کے پہلے منکی پاکس کیس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 31 سالہ مریض جنوری میں ہیئر ٹرانسپلانٹ کرانے کی غرض سے بیرون ملک گیا تھا۔
واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران عملے کو اس پر شک ہوا، جس کے بعد اسے فوری طور پر نیپا انفیکشز ڈیزیز اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر واحد راجپوت نے تصدیق کی ہے کہ یہ منکی پاکس کا پہلا باقاعدہ کیس ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فاروق ستار کا کراچی ماسٹر پلان پر عملدرآمد کیلئے ہائیکورٹ میں دھرنا دینے کا اعلان
ڈاکٹر واحد راجپوت کا کہنا ہے کہ مریض کو دو روز تک اسپتال کے خصوصی وارڈ میں زیر مشاہدہ رکھا گیا اور ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اب اسے ڈسچارج کر دیا گیا ہے کیونکہ اس کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ منکی پاکس کے خطرے کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کا سلسلہ سختی سے جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











