جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

امراض قلب اور ذیابیطس سمیت 8 سنگین امراض سے تحفظ فراہم کرنیوالا آسان ترین طریقہ سامنے آگیا

01 اپریل, 2026 11:43

ایک نئی طبی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چند منٹ کی سخت جسمانی سرگرمی روزانہ کرنے سے قلبی امراض، ذیابیطس، دماغی تنزلی اور دیگر سنگین بیماریوں کا خطرہ نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔

یورپین ہارٹ جرنل میں شائع تحقیق کے مطابق 96 ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لیا گیا۔ ان افراد کی جسمانی سرگرمیوں اور 8 اہم بیماریوں کے خطرے میں کمی کا موازنہ کیا گیا۔ تحقیق میں ہفتے بھر کی جسمانی سرگرمیوں کا ڈیٹا استعمال کیا گیا اور 7 سال تک صحت کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق چند منٹ کی سخت سرگرمی، جیسے سیڑھیاں چڑھنا، بھاگنا یا تیز رفتاری سے چلنا، مختلف دائمی امراض سے تحفظ فراہم کرتی ہیں اور قبل از وقت موت کے خطرے کو بھی کم کرتی ہیں۔ خاص طور پر یہ سرگرمیاں ورم سے متعلق امراض، ہارٹ اٹیک، فالج اور ڈیمینشیا کے خلاف زیادہ مؤثر ثابت ہوئی ہیں۔

نتائج کے مطابق چند منٹ کی سخت ورزش سے ڈیمینشیا کے خطرے میں 63 فیصد، ذیابیطس میں 60 فیصد اور قبل از وقت موت کے خطرے میں 46 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ ہلکی پھلکی سرگرمیوں سے بھی صحت کو فائدہ ہوتا ہے، لیکن سخت جسمانی سرگرمیاں دل کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہیں، خون کی شریانوں کو لچکدار کرتی ہیں اور جسم کی آکسیجن استعمال کرنے کی صلاحیت بڑھاتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ چند منٹ کی ورزش روزانہ کے معمول میں شامل کر کے آپ اپنی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں اور سنگین بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔