ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی!!! کورونا کا نیا ویرینٹ مختلف ممالک میں تیزی سے پھیلنے لگا؛ علامات کیا ہیں؟

ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی!!! کورونا کا نیا ویرینٹ مختلف ممالک میں تیزی سے پھیلنے لگا؛ علامات کیا ہیں؟
دنیا بھر میں ایک بار پھر کورونا کے نئے ویرینٹ نے تشویش پیدا کر دی ہے۔ نئی قسم بی اے 3.2، جسے “سکاڈا” کہا جا رہا ہے، مختلف ممالک میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق یہ نیا ویرینٹ پہلے سے موجود قوت مدافعت اور ویکسین کے اثر کو بھی کم کر سکتا ہے۔ سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے مطابق اس ویرینٹ کی پہلی بار نشاندہی نومبر 2024 میں جنوبی افریقا میں ہوئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق اب تک 23 ممالک میں اس کے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کو بھی اس نئی قسم کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ ویرینٹ پچھلی اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے۔ تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق یہ زیادہ خطرناک بیماری کا سبب نہیں بن رہا۔
علامات کیا ہیں؟
اس نئے ویرینٹ کی عام علامات درج ذیل ہیں:
- نزلہ اور زکام
- بخار
- سر درد
- تھکاوٹ
- چھینکیں
- گلے میں خراش
- کھانسی
- جسم اور پٹھوں میں درد
- قے
- سونگھنے اور ذائقہ کی حس میں تبدیلی
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ میں یہ علامات ظاہر ہوں تو فوراً ٹیسٹ کروائیں۔ اگر نتیجہ مثبت آئے تو خود کو گھر میں الگ رکھیں تاکہ دوسروں کو محفوظ رکھا جا سکے۔
Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











