جمعہ، 10-اپریل،2026
جمعہ 1447/10/22هـ (10-04-2026م)

کیا آپ کو بھی چائے نہ ملنے پر سر درد محسوس ہوتا ہے؟ اس کی وجہ جان لیں

06 اپریل, 2026 10:22

کیا آپ چائے یا کافی پیتے ہیں؟ تو آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ اگر یہ مشروب کسی دن نہ ملے تو سردرد کیوں شروع ہو جاتا ہے؟ ماہرین کے مطابق اس کا تعلق کیفین سے ہے، جو چائے اور کافی میں پایا جاتا ہے۔

اگر آپ روزانہ چائے یا کافی پینے کے عادی ہیں تو جسم اس کے اثرات کا عادی ہو جاتا ہے۔ جب کسی وجہ سے یہ مشروب دستیاب نہ ہو، تو دماغ کے اردگرد موجود خون کی شریانیں پھیل جاتی ہیں، جس سے سردرد کا احساس ہوتا ہے۔ یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے کسی اور عادت کو اچانک ترک کرنے پر جسم میں علامات ظاہر ہوتی ہیں۔

یہ مسئلہ صرف زیادہ مقدار پینے والوں کو نہیں ہوتا بلکہ ان افراد کو بھی ہو سکتا ہے جو دن میں صرف ایک کپ چائے یا کافی پیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے سردرد میں عام درد کش دوا سے ریلیف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اگر آپ چائے یا کافی کی عادت چھوڑنا چاہتے ہیں تو اچانک نہیں بلکہ بتدریج اس کا استعمال کم کریں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ روزانہ دو کپ چائے پیتے ہیں تو پہلے اسے ایک کپ کریں اور کچھ دن بعد مکمل طور پر ترک کریں۔

سردرد میں سر کی مالش، پانی کا زیادہ استعمال، مناسب نیند اور صحت مند غذا بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ اس طرح نہ صرف سردرد کم ہوگا بلکہ جسم آہستہ آہستہ کیفین کے بغیر عادی ہو جائے گا۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔