پیر، 13-اپریل،2026
پیر 1447/10/25هـ (13-04-2026م)

خراٹوں سے صحت کو لاحق ہونے والے بڑا خطرہ سامنے آگیا

13 اپریل, 2026 14:58

نیند کے دوران خراٹے لینا ایک عام بات سمجھی جاتی ہے، لیکن ماہرین کے مطابق یہ عادت بعض اوقات سنگین بیماری کی علامت بھی ہو سکتی ہے۔

 ایک نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ مسلسل خراٹے لینا ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے، جو آگے چل کر دل اور دماغ کی بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔

امریکا میں کی جانے والی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ خاص طور پر درمیانی عمر کے مردوں میں خراٹوں اور بلڈ پریشر کے درمیان گہرا تعلق پایا گیا ہے۔ ماہرین نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نیند کے دوران مختلف افراد کی کیفیت کو مانیٹر کیا اور خراٹوں کے اثرات کا جائزہ لیا۔

تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ افراد جن کا وزن زیادہ تھا، وہ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ خراٹے لیتے تھے۔ ایسے افراد میں بلڈ پریشر بڑھنے کا امکان بھی زیادہ دیکھا گیا۔ خراٹوں کی عادت اگر روزمرہ کا حصہ بن جائے تو اسے نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ پہلی بار واضح طور پر سامنے آیا ہے کہ خراٹوں اور ہائی بلڈ پریشر کے درمیان مضبوط تعلق موجود ہے۔ ان کے مطابق جو افراد مسلسل خراٹے لیتے ہیں، ان میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ تقریباً دوگنا ہو سکتا ہے۔

ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ اگر کسی کو نیند کے دوران زیادہ خراٹے آتے ہوں تو اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ بروقت ڈاکٹر سے رجوع کرنا اور طرز زندگی میں تبدیلی لانا ضروری ہے۔ خاص طور پر وزن کم کرنا اور صحت مند عادات اپنانا اس مسئلے کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

Catch all the صحت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔