ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

علماء نے اسرائیلی ’کھجوریں’ حرام قرار دے دیں

13 مارچ, 2024 13:16

انڈونیشین علماء کے مشترکہ پلیٹ فارم (ایم یوآئی) نے ماہ رمضان میں اسرائیلی کھجوروں کا بائیکٹ کا اعلان کردیا ہے۔

انڈونیشین علماء کے مشترکہ پلیٹ فارم برائے خارجہ تعلقات اور بین الاقوامی تعاون کے چیئرمین نے کہا ہے کہ اسرائیل کھجوروں کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کو فلسطینی عوام کو قتل کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی مصنوعات بالخصوص کھجوریں فروخت کرنے سے گریز کریں۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کھجوریں حلال اور لذیذ ہوتی ہیں لیکن وہ حرام ہو جاتی ہیں جب اس سے حاصل ہونے والی رقم فلسطینی شہریوں کے قتل کی حمایت کرتی ہے۔

چیئرمین نے کہا کہ بائیکاٹ کا مقصد اسرائیل کی معیشت کو کمزور کرنا ہے تاکہ تل ابیب فلسطین پر مزید حملے بند کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خوراک اور مشروبات سمیت دیگر مختلف مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کیا جائے۔

2023 میں (ایم یو آئی) نے ایک فتویٰ بھی جاری کیا تھا جس میں مسلمانوں سے کہا گیا تھا کہ وہ اسرائیلی مصنوعات اور اسرائیل سے وابستہ کمپنیوں کا بائیکاٹ کریں۔

انڈونیشن علمائے کاؤنسل (ایم یو آئی) نے انڈونیشی اشیاء فروشوں سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل سے وابستہ یا حمایتی مصنوعات فروخت نہ کریں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔