اداکارہ نیلم منیر کی دبئی میں شادی، دولہا کون؟

اداکارہ نیلم منیر کی دبئی میں شادی، دولہا کون؟
معروف اداکارہ نیلم منیر نے فیملی اور دوستوں کی دبئی میں موجودگی کے دوران نکاح کرکے اپنی نئی زندگی کا آغاز کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نیلم منیر کا شمار مقبول ترین اور حسین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحتیوں کا مظاہرہ کرکے نمایاں مقام حاصل کیا ہے، نیلم منیر کے پراجیکٹس میں ’خمار’، ’دل موم کا دیا’،’قید تنہائی’ ، ‘اشک’ اور ’احرامِ جنون’ جیسے نام شامل ہیں۔
انسٹاگرام پر جاری تصاویر میں اداکارہ نیلم منیر کو ان کے دلہے کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے، اداکارہ نے اپنے دولہے کا چہرہ تو مداحوں کو دکھا دیا لیکن دولہے کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
مزید پڑھیں:کیا نیلم منیر شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں؟
اداکارہ کا یہ ڈریس فیشن ڈیزائنر براق آفیشل کا تیار کردہ ہے، بات کی جائے نیلم کے لُک کی تو اداکارہ نے اپنے نکاح لک میں گلوئی میک اپ کا انتخاب کرتے ہوئے اپنے اوور آل لُک کو کمپلیٹ کرنے کیلئے پرل کی جیولری سے اپنے حسن پر چار چاند لگائے۔
انہوں نے اپنے خاص دن کیلئے میک اپ رابعہ انعم سیلون سے کروایا جبکہ جیولری نیشنل جیولرز کا شاہکار ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مایوں کی تصاویر کیساتھ اپنی شادی کی تقاریب کے آغاز کی اطلاع دینے والی اداکارہ نیلم منیر نے دبئی میں نکاح کرلیا۔
20 مارچ 1992 کو مردان میں پیدا ہونے والی 32 سالہ اداکارہ نیلم منیر کی نکاح کی تصاویر انسٹاگرام پر معروف فوٹوگرافر عبدالصمد ضیاء کی جانب سے شیئر کی گئیں جس میں نکاح کی پروقار تقریب کی تفصیلات درج ہیں۔
View this post on Instagram
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement