بدھ، 15-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں مسلسل چھٹی بار کمی

27 جنوری, 2025 15:57

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے توقعات کے مطابق کلیدی پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود میں ایک فیصد کمی کی گئی ہے جس کے بعد انٹرسٹ ریٹ 12 فیصد پر آگیا ہے۔

16 دسمبر  2024 کو ہونے والے اپنے پچھلے اجلاس میں ایم پی سی نے پالیسی ریٹ کو 200 بی پی ایس کم کرکے 13 فیصد کردیا تھا۔ جون 2024 کے بعد سے یہ لگاتار پانچویں کٹوتی تھی جب شرح 22 فیصد تھی۔

مارکیٹ کے زیادہ تر ماہرین نے توقع ظاہر کی تھی کہ مرکزی بینک اپنے مالیاتی نرمی کے موقف کو جاری رکھے گا کیونکہ افراط زر کی شرح میں کمی نے لگاتار چھٹی کٹوتی کی توقعات کو تقویت دی ہے۔

ایم پی سی کے گزشتہ اجلاس کے بعد سے کئی اہم اقتصادی پیش رفت ہوئی ہے۔

روپے کی قدر میں 0.2 فیصد جبکہ پیٹرول کی قیمتوں میں 1.6 فیصد کا اضافہ ہوا۔

بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ایم پی سی کے بعد سے اضافہ ہوا ہے، جو غیر یقینی صورتحال کے درمیان 79 ڈالر فی بیرل سے اوپر ہے۔

دسمبر 2024 میں پاکستان میں افراط زر کی شرح سال بہ سال کی بنیاد پر 4.1 فیصد رہی جو نومبر 2024 کے مقابلے میں کم ہے۔

اس کے علاوہ دسمبر 2024 ء میں ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ میں 582 ملین ڈالر کا سرپلس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 279 ملین ڈالر کے سرپلس کے مقابلے میں 109 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کا یہ لگاتار پانچواں مہینہ تھا۔

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر ہفتہ وار بنیادوں پر 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 17 جنوری تک 11 ارب 45 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

Catch all the معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔