لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں حماس رہنما شہید

لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں حماس رہنما شہید
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں اپنے رہنما کی شہادت کی تصدیق کردی۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کے شہر سیدون میں ایک گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں حماس کے ایک رہنما شہید ہوگئے۔
حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے اسرائیلی ڈرون حملے میں محمد ابراہیم شاہین کی شہادت کی تصدیق کی اور انہیں فلسطینی تنظیم کی بااثر شخصیت قرار دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق حماس نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ پر جنگ سمیت اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی راہ میں ان کا "قائدانہ کردار اور خصوصی فنگر پرنٹس” تھے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کی سرزمین خریدنے کے بجائے مارشل پلان لگایا جائے یہ کیا ہے؟
فلسطینی گروپ کا کہنا ہے کہ فلسطینی اور دیگر علاقوں میں ہمارے ارکان کو شہید کیا جا رہا ہے اور ہم مزاحمت کے راستے پر اپنی ثابت قدمی کا اعادہ کرتے ہیں جب تک کہ ہمارے لوگوں کا آزادی اور واپسی کا خواب پورا نہیں ہو جاتا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.