ٹرمپ کی غزہ سے متعلق اے آئی ویڈیو؛ قبضہ کرنے کا نیا طریقہ قرار

ٹرمپ کی غزہ سے متعلق اے آئی ویڈیو؛ قبضہ کرنے کا نیا طریقہ قرار (فوٹو: فائل)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ سے متعلق اے آئی ویڈیو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر طوفان برپا کردیا۔
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر آرٹیفشل انٹیلیجنس یعنی مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں غزہ کی تعمیر و نو اور فلسطینوں کے علاقے پر قبضہ شامل تھا۔
اے آئی سے تیار کردہ 30 یکنڈز پر محیط اس ویڈیو کی شروعات میں غزہ میں ہونے والی تباہی کے مناظر دکھائے گئے ہیں لیکن چند ہی لمحوں بعد اس علاقے کو ایک پُرآسائش مقام میں بدلتا ہوا دکھایا گیا ہے اور اسکا نام ٹرمپ غزہ لکھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ نے پھر حماس کیخلاف اشتعال انگیز بیان داغ دیا
اس ویڈیو میں تباہی کے مناظر کے بعد غزہ کے ساحل پر بچوں کو دوڑتے ہوئے اور اس کے اطراف میں اونچی اور کثیر عمارتوں کو دکھایا گیا ہے۔
غزہ کی سڑکوں پر دوڑتی ٹیسلا گاڑیاں اور حمس کے ساتھ ڈبل روٹی کھاتے ایلون مسک کی طرح نظر آنے والا ایک شخص بھی مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی اس ویڈیو میں نظر آتے ہیں۔
مزید پڑھیں : "امریکا غزہ پر قبضہ کرے گا تو فلسطینی واپس نہیں جاسکیں گے”
صرف یہی نہیں بلکہ اس ویڈیو میں سمندر کنارے بِکنی اور سکرٹس میں ملبوس داڑھی والے افراد کو بھی رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اگلے مناظر میں ایک بچے کو ڈونڈ ٹرمپ کی شکل کا ایک بڑا سا غبارہ بھی تھامے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: "ٹرمپ فلسطینیوں کے بجائے اسرائیلوں کو الاسکا منتقل کرے”
خیالی ویڈیو میں ٹرمپ خود بھی ایک نائٹ کلب میں ایک خاتون کے ساتھ رقص کرتے اور ایلون مسک لوگوں پر پیسوں کی برسات کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
مزید پڑھیں: فلسطینیوں کی بےدخلی؛ مصر کا امریکا کو دوٹوک انکار
اے آئی کی مدد سے بنائی گئی ویڈیو میں ایک گانا بھی سُنا جا سکتا ہے جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ آپ کو آزاد کریں گے، سب کے لیے زندگی لائیں گے، نہ کوئی سُرنگ ہو گی، نہ کوئی ڈر ہو گا، بلآخر ٹرمپ کا غزہ آ گیا ہے۔‘
امریکی صدر کی شیئر کردہ اس ویڈیو پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کئی عالمی رہنما انہیں بیوقوف تک قرار دے رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.