ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

کراچی میں پہلی افطاری، منافع خور سرگرم

02 مارچ, 2025 15:39

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی پہلے روزے کی خریداری پر منافع خور سرگرم دکھائی دیے۔ افطار سے قبل منافع خوروں نے لوٹ مار کا بازار گرم کردیا۔

کمشنر کراچی سے جاری ریٹ لسٹ کاغذ کا پرزا ثابت ہوئی۔ شہریوں کے مطابق افطار سے قبل دکان داروں نے من چاہے ریٹس پر چیزیں فروخت کرنی شروع کریں۔

کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ کے مطابق کیلا درجہ اول ایک سو چالیس روپے فی درجن فروخت ہونا تھا مگر اول درجے کے لیے کیلے دو سو سے ڈھائی سو روپے فی درجن میں فروخت ہوتے رہے۔ کمشنر کراچی کی ریٹ لسٹ کے مطابق سیب گولڈن 196 روپے فی کلو، پپیتہ 183 روپے فی کلو، قندھاری انار 366 روپے فی درجن میں فروخت نہیں ہوسکے عوام کا کہنا تھا خربوزہ 91 روپے فی درجن ملنا تھا جو 180 روپے میں خریدا ہے۔

 

 

 شہریوں کے مطابق سبزیوں کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ کردیا گیا۔ آلو 52 روپے، پیاز 63 روپے، مرچیں 115 روپے اور پالک 35 روپے فی کلو میں فروخت نہیں ہوئے۔

 

شہریوں کے مطابق اسی طرح مرغی کے گوشت کی قیمت کی پرائس لسٹ جاری کرنے کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ شہر میں مرغی کا گوشت 700 روپے فی کلو میں فروخت ہورہاہے جب کہ سرکاری نرخ 650 روپے فی کلو مقرر کیا گیا تھا۔

 

 

رمضان المبارک اور مہنگائی کے ساتھ عوام نے کشمنر کراچی سید حسن نقوی سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔