جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

پیوٹن امریکا، ایران مذاکرات میں پُل کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار

04 مارچ, 2025 18:26

روس نے اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری پروگرام اور علاقائی امریکا مخالف پراکسیز کی حمایت سمیت دیگر امور پر ایران کے ساتھ بات چیت میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی مدد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ماسکو میں اس معاملے سے واقف لوگوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ٹرمپ نے فروری میں صدر ولادیمیر پیوٹن کو براہ راست ایک فون کال میں اس دلچسپی کا اظہار کیا تھا اور ان کی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے چند روز بعد سعودی عرب میں ہونے والی بات چیت میں اپنے روسی ہم منصبوں کے ساتھ اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے عہدیداروں نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ نہ تو روس اور نہ ہی ایران نے عوامی طور پر اس درخواست کی تصدیق یا تردید کی ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ روس کا ماننا ہے کہ امریکا اور ایران کو تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں اور ماسکو اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کو تیار ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان سے جب پوچھا گیا کہ کیا روس نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان ثالثی کی پیش کش کی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ممالک کی جانب سے مدد کی پیش کش کرنا ‘فطری’ ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔