ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف ایک ماہ کیلئے مؤخر کردیا

07 مارچ, 2025 10:36

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف ایک ماہ کیلئے مؤخر کردیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف ایک ماہ کیلئے مؤخر کردیا اور ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میکسیکو اور کینیڈا پر ٹیرف کو 2 اپریل تک مؤخر کیا ہے، 2 اپریل امریکی تاریخ کا اہم دن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میکسیکو کی صدر کلاڈیاشین بام سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، آٹو انڈسٹری پر ٹیرف میں چھوٹ کو مزید ایک ماہ تک نہیں بڑھائیں گے، میکسیکو اور کینیڈا کے پاس بہت پیسہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیٹو میں ہم یورپی ممالک کے دفاع پر بھاری رقوم خرچ کررہے ہیں، یورپ کے ساتھ تجارت میں ہمیں بھاری خسارہ ہورہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا میں تارکین وطن کو روکنے کیلئے سخت محنت کررہے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا حماس کو غزہ میں قید تمام یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا، حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کیلئے بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں روس اور یوکرین کیساتھ اہم پیشرفت ہوئی ہے، یوکرین معاہدہ چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن انتظامیہ کے فیصلوں سے افغانستان میں نقصان اٹھانا پڑا، روس کے پاس سب سے زیادہ جوہری ہتھیار ہیں، روس اور چین کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں میں کمی کیلئے بات چیت کررہے ہیں، ایٹمی ہتھیاروں پر بھاری رقوم خرچ کرنا پاگل پن ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور روس کیساتھ تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں، سعودی عرب کے دورے کا ارادہ رکھتا ہوں، سعودی عرب روس اور یوکرین کیساتھ امریکی سفارتکاری کا مرکز بن گیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔