ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین معاملے پر روس کو دھمکی دیدی

ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین معاملے پر روس کو دھمکی دیدی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کی جانب سے یوکرین پر حملوں کے بعد نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز اپنے تبصروں میں کہا کہ جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں یوکرین کے مقابلے میں روس کے ساتھ مل کر کام کرنا ‘آسان’ ہے۔
روس کی جانب سے جمعے کے روز یوکرین کی توانائی تنصیبات پر ڈرون اور میزائل حملے کے چند گھنٹوں بعد ٹرمپ کا یہ بیان سامنے آیا ہے۔
مزید پڑھیں:کوئی خط موصول نہیں ہوا، ایران نے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کردی
مزید پڑھیں:ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا پر 25 فیصد ٹیرف ایک ماہ کیلئے مؤخر کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس حقیقت کی بنیاد پر کہ روس اس وقت یوکرین کو میدان جنگ میں مکمل طور پر نشانہ بنا رہا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں روس پر بڑے پیمانے پر بینکاری پابندیوں، پابندیوں اور محصولات پر سختی سے غور کر رہا ہوں جب تک کہ جنگ بندی اور امن سے متعلق حتمی معاہدہ نہیں ہو جاتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ روس اور یوکرین کو ابھی مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.