وفاقی وزرا کی عید سے قبل تنخواہیں دگنی ہوگئیں

ارکان قومی اسمبلی کے وارے نیارے
وفاقی کابینہ نے وزیروں اور وزرائے مملکت کی عید سے قبل ہی عید کرادی۔
فیڈرل کیبنٹ نے وزیروں اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں 188 فیصد اضافے کی سمری منظور کرلی۔
اس فیصلے کے بعد وفاقی وزیر، وزیر مملکت اور مشیر کی ماہانہ تنخواہ 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہوجائے گی۔
ذرائع کے مطابق تنخواہوں میں یہ اضافہ وفاقی سیکریٹری کی تنخواہ کے برابر کرنے کے اقدام کے تحت کیا گیا جس پر دو ماہ قبل قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے اتفاق کیا تھا۔
اس اضافے کی منظوری اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی نے متفقہ طور پر دی تھی۔
اس سے قبل وفاقی وزیر ماہانہ دو لاکھ اور وفاقی وزیر ایک لاکھ 80 ہزار روپے تنخواہ وصول کررہے تھے۔
اب سے تین ماہ قبل فنانس کمیٹی ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کی تنخواہوں 5 لاکھ 19 ہزار روپے کرنے کی مںظوری دے چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں میں کوئی کمی یا اضافہ نہیں کیا گیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement