قانون کے بغیر ای چالان کرنے پر لاہور ہائیکورٹ برہم، عدالتی حکم طلب کرلیا

لاہور : عدالت نے سیف سٹی اتھارٹی سے ای چالان کرنے کا عدالتی حکم طلب کرلیا۔
لاہور ہائی کورٹ میں گاڑیوں کے ای ٹکٹنگ چالان کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایڈووکیٹ قاضی مصباح کی درخواست پر سیف سٹی اتھارٹی سے ای چالان کرنے کا عدالتی حکم طلب کرلیا۔
دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت ای چالان کیے جارہے ہیں؟ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ابھی تک ای چالان سے متعلق کوئی قانون موجود نہیں۔ ہم عدالتی حکم کے مطابق ای چالان کی مد میں پیسے وصول کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : برطانوی عدالت کا پاکستانی بزنس مین عارف نقوی کو امریکا کے حوالے کرنےکا حکم
جسٹس شمس محمود مرزا نے ریمارکس دیئے کہ حکومت کو شرم آنی چاہیے۔ قانون موجود نہیں تو ای چالان کیسے کیے جارہے ہیں؟ قانون کے بغیر ہی لوگوں سے رقم وصول کی جارہی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ اسمبلی نے قانون پاس نہیں کیا تو کیسے وصولیاں ہوسکتی ہیں؟ آئندہ سماعت پر وہ عدالتی حکم دکھائیں جس کے تحت وصولی کررہے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









