جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

اگلے سال اس سال سے آدھی بارش بھی بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے : تاج حیدر

19 دسمبر, 2022 14:49

اسلام آباد : سینیٹر تاج حیدر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو پانی کے چھوٹے ذخائر بڑھانا ہوں گے، آدھی بارش بھی بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کا سینیٹر محمد صابر کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں واپڈا حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دی  کہ تربیلا ڈیم میں آج تک 10 ارب ٹن بھل جمع ہوئی۔ بھاشا ڈیم کو اس طرز سے بنایا جائے گا، کہ بھل جمع نہ ہو۔

وزارت آبی وسائل کے حکام نے کہا کہ وقت کے ساتھ ڈیموں میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کم ہوئی۔ اب چیزوں کو کلائمیٹ چینج کے تناظر میں دیکھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : چینی کمپنیوں کی کراچی میں پانی سمیت دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ بجلی پیداوار میں نئی ٹیکنالوجیز آ چکی ہیں، ہمیں بھی نئی ٹیکنالوجیز پر جانا ہو گا۔ پاکستان کو بجلی پیداوار کیلئے اب زیادہ شمسی توانائی پر انحصار کرنا چاہیے۔ بلوچستان میں پانی ذخیرہ کی سہولیات بنانا ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پانی کے چھوٹے ذخائر بڑھانا ہوں گے۔ پانی ذخیرہ کرنے کی سہولتیں سیلاب کی روک تھام میں مدد دیں گی۔ اگلے سال اس سال سے آدھی بارش بھی بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔