اپریل میں گیس کمپنیوں کیلئے آر ایل این جی کی نئی قیمتیں جاری

اسلام آباد: اپریل میں گیس کمپنیوں کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمتیں جاری کردی گئیں۔
اوگرا نے اپریل کے لیے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن کیلئے ایل این جی 0.06 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی، سوئی سدرن کیلئے ایل این جی 0.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گیس کی تقسیم پالیسی پر نظرثانی کی جائے، لوگ مشکل میں ہیں : وزیر اعلیٰ سندھ
سوئی نادرن کے سسٹم پرایل این جی کی نئی قیمت 13.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 13.48 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔
مارچ میں سوئی نادرن کیلئے ایل این جی کی قیمت 13.29 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی اور سوئی سدرن کے لیے قیمت 13.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










